نارائن پور ۔ چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسل مٹاؤ مہم کے تحت پولیس نے ایک آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون کو گرفتار کرلیا۔تھانہ اورچھاسے کل ضلع فورس اور ڈی آر جی کی مشترکہ گروپ تلاشی مہم پر نکلا تھا۔ گشت کے دوران کاوانگر گاؤں کے جنگل میں گھیرابندی کر آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون کونکسلی مخمتی کمیٹی نے گرفتار کرلیا۔ اسے کاروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔گرفتار نکسلی کئی نکسلی واردات میں شامل رہی ہے ۔ جس میں مارچ2020 کو اورچھا میں ہیڈ کانسٹبل رام پرشاد بھگت کو زخمی کرنے اور انساس رائفل لوٹ کرلے جانے کا واقعہ بھی شامل ہے ۔