کنیا کماری: انڈونیشیا کی سمندری پولیس نے ان کے آبی دائرے میں غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کوگرفتار کر لیا ہے ۔ ریاستی ماہی گیروں کے حکام نے چہارشنبہ کو بتایا کہ گذشتہ پیر کو تملناڈو کے ماہی گیر ٹرالر کی جانب سے انڈمان جزیرے پر مچھلی پکڑ رہے تھے ، اسی دوران انڈونیشیا کے آچے صوبائی سمندری پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا۔