ممبئی: کرور پولیس نے ایک 24 سالہ لڑکے پر مبینہ طور پر اس کی معاشقہ پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک کیس درج کردیا ہے جب معاشقہ نے آپسی عشقیہ تعلقات ختم کرنے کافیصلہ کیا۔اس کے بعد ملزم نے لڑکی کے فلیٹ جو دسویں منزل پر واقع ہے کود کر فرار ہوگیا۔ لڑکی تشویشناک حالت میں ہاسپٹل میں شریک کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایسٹ ملاڈ کے کرور علاقہ میں واقع ایس آر اے بلڈنگ کی دسویں فلور کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز 12بجے دن ملزم لڑکی کے گھر جب وہ تنہا تھی گیا۔ وہ دونوں پچھلے دیڑھ سال سے محبت میں گرفتا رتھے۔ جب لڑکی نے بتایا کہ وہ اس رشتہ کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو لڑکا بہت غصہ میں آگیا اور ا س پر حملہ کردیا اور اس کی کلائی کی رگ کاٹ ڈالا اور دروازہ کو اندر سے مقفل کر کے فلیٹ کی کھڑکی سے فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس حادثہ کی اطلاع دی اور فلیٹ کا دروازہ توڑکر لڑکی کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی گئی۔ پولیس نے لڑکے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 307(قتل کی کوشش) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔