آپ چند ارب پتی اشخاص کے وزیراعظم نہیں ہو!

   

نئی دہلی : ڈی ایم کے پارٹی کے رکن راجیہ سبھا محمد عبداللہ نے چہارشنبہ کو نریندر مودی پر طنز کیا کہ آپ حکومت ہند کے سربراہ ہو، چند ارب پتی اشخاص کے وزیراعظم نہیں ہو! وہ ایوان بالا میں مرکزی بجٹ پر مباحث میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ بنیادی حقائق سے بعید ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ کوئی ایکٹ کے بغیر کرپٹو کرنسی پر 30 فیصد ٹیکس کا کہیں بھی سننے میں نہیں آیا ہے۔ کیا کوئی ٹیکس ادا کرے تو غیرقانونی سرگرمی ’قانونی‘ بن جاتی ہے؟