آکسیجن سلینڈر کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث تاجر گرفتار

   

حیدرآباد : آکسیجن سیلنڈرس کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث تاجر کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے 19 سلینڈرس ضبط کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ زون ٹاسک فورس نے مشیر آباد اندرا نگر میں واقع بابا ٹریڈرس پر دھاوا کرکے غیرقانونی آکسیجن سیلنڈرس کا کاروبار کرنے والے شیخ اکبر کو گرفتار کرلیا ۔ شیخ اکبر کا تعلق چلکل گوڑہ سے ہے اور وہ میڈیکل آلات فراہم کرنے کا کاروبار کرتا ہے ۔ ۔ کورونا کے پیش نظر دواخانوں میں آکسیجن سیلنڈرس کی کمی کے نتیجہ میں اکبر نے سیلنڈرس کاروبار سے آسانی سے روپئے کمانے ناچارم میں گیاس ایجنسی والے سردار خان سے رابطہ کیا اور سیلنڈرس حاصل کررہا تھا ۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس رادھا کشن راؤ نے کہا کہ اس شخص ڈرگ کنٹرول محکمہ سے لائسنس حاصل نہیں لیا اور کورونا مریضوں کو آکسیجن سیلنڈرس فراہم کررہا تھا ۔ تاجر کے قبضہ سے 19 سیلنڈرس ضبط کئے گئے ۔