آگ بجھانے 88 لاکھ کے روبوٹ کا استعمال

,

   

ممبئی : تجارتی دارالحکومت ممبئی میں پیر کو ایم ٹی این ایل بلڈنگ میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور آگ کو بجھانے میں ممبئی فائر بریگیڈ کی اعانت ایک روبوٹ نے بھی کی جس کی مالیت 88 لاکھ روپئے ہے۔ اس عمارت سے 84 افراد کو بچا لیا گیا جو چھت پر پھنسے ہوئے تھے۔ ریموٹ کنٹرول والا روبوٹ جس کے ساتھ تھرمل امیجنگ کیمرہ نصب ہے، دھویں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی نشاندہی کرسکتا ہے اور صفر حد بصارت کے حالات میں بھی مدد دے سکتا ہے۔ یہ فی منٹ 3 ہزار لیٹر پانی کی بوچھاڑ میں کام آتا ہے۔