آگ میں پھنسے چھ لوگوں کو بچانے والے دو پولیس کانسٹیبلوں کو ترقی :گہلوٹ

   

جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جے پور کے ودیادھر نگر میں ایک عمارت میں لگی آگ میں پھنسے چھ لوگوں کو بچانے کا کام کرنے والے دو پولیس کانسٹیبلوں کو ترقی دینے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر گہلوت نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو آگ میں پھنسے چھ لوگوں کو بچانے کے لیے پولیس کانسٹیبل مہیش چودھری اور اشوک کمار کو ترقی دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں چھ افراد کو بحفاظت نکالنے کے قابل ستائش کام پر ان دونوں کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبل بنانے کی ڈی جی پی کو ہدایات دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے آگ میں پھنسے چھ لوگوں کو بچانے کا شاندار کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ ہفتہ کو جے پور کے ودیادھر نگر علاقے میں واقع سنی اسٹار بھون کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی۔