ائی او سی جرمنی نے احتجاج کررہے کسانوں کے لئے ایک کروڑ کی معاشی مدد کا کیااعلان۔

,

   

مذکورہ انڈین اورسیز کانگریس(ائی او سی) عالمی سطح پر منافع بخش تنظیم نہیں ہے۔
برلن۔مذکورہ انڈین اورسیز کانگریس جرمنی نے منگل کے روز نئے متعارف کردہ زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی معاشی مدد کے لئے ایک کروڑ روپئے کا اعلان کیاہے۔

ایک بیان میں ائی او سی جرمنی کے صدر پرمود کمار نے کہاکہ ہندوستان میں احتجاج کررہے کسانوں کے لئے کیاکرنا چاہئے اس با ت پر تبادلے خیال کیاگیاہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ”ہم نے مختلف شعبہ حیات میں مدد کرنے کا فیصلہ کیاہے‘ جیسے میڈیکل کیر‘ ان کے بچوں کی تعلیم اور متوفی کسانوں کے افراد خاندان کی معاشی مدد اس میں شامل ہے۔

ائی او سی جرمنی نے کسانوں کے لئے ایک کروڑ کی امداد کا فیصلہ کیاہے۔ اس کے لئے ہم نے تمام ممبرس سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ مالی مدد کی اپیل کی ہے“۔

مذکورہ انڈین اورسیز کانگریس(ائی او سی) عالمی سطح پر منافع بخش تنظیم نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زراعی قوانین کے خلاف کسان دہلی اور اس کے سرحدی علاقوں میں پچھلے جمعہ کے روز سے احتجا ج کررہے ہیں۔

قبل ازیں دن میں مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر‘ اور پیوش گوئل نے نئی دہلی کے کریشی بھون میں ہریانہ‘ اترپردیش او راتراکھنڈ کے کسانوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

تومر نے کہا ہے کہ کسانوں کے مابین چوتھے مرحلے کی بات چیت 23ڈسمبر کے روز ہوگی