ائی ایم اے گھوٹالہ۔ منصور خان کو ای ڈی نے دہلی ائیر پورٹ سے کیاگرفتار

,

   

نئی دہلی۔ائی ایم اے جویلرس گھوٹالہ کے ملزم محمد منصور خان کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے دہلی کے ہوائی اڈہ سے آج صبح گرفتار کرلیاہے۔

اگے کی پوچھ تاچھ کے لئے اس کو ایم ڈی این ایل بلڈنگ میں واقع ای ڈی کے دفتر لے جایاگیاہے۔اس سے قبل ایس ائی ٹی کی سربراہ روی کانت گوڑا نے بتایاتھا کہ ایس ائی ٹی کی ٹیم نے کمپنی کے بانی محمد منصور خان کے خلاف لک اؤٹ نوٹس جاری کیاہے۔

ایس ائی ٹی نے اپنے ذرائع سے دوبئی میں اس کے ٹھکانوں کا پتہ لگالیا ہے۔ اس کو ہندوستان واپس آنے اور خود کو قانون کے حوالے کرنے کے لئے راضی کیاجارہا ہے۔دہلی میں ایس ائی ٹی کے عہدیداراس کو گرفتار کرنے کے لئے پہلے سے ہی موجود تھے۔

گوڑا نے کہاکہ ای ڈی اور ایس ائی ٹی نے اس کے خلاف پہلے سے لک اؤٹ نوٹس جاری کیاہے۔ اس کو قانون کے مطابق حوالے کردیاجائے گا۔بتادیں منصور خان نے 15جولای کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگلے 24گھنٹوں میں ہندوستان واپس لوٹوں کا‘ ہندوستان کی عدلیہ پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔

سب سے پہلے ہندوستان چھوڑنا ایک بہت بڑی غلطی تھی‘ لیکن حالات ایسے تھے کہ مجھے ملک چھوڑنا پڑا۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ میرے گھر والے کہاں ہیں۔ایس ائی ٹی جانچ میں بات سامنے ائی ہے کہ خان دو بار دوبئی سے بھاگنے کی کوشش کرچکا ہے۔

منصور خان بنگلور سے 8جون کے روز فرار ہوگیاتھا۔ایس ائی ٹی کے ایک سینئر افیسر نے کہاتھا کہ اس کے سعودی جانے کا منصوبہ اس وقت سامنے آیاجب دوبئی ٹراویل ایجنٹ نے ا سکی مدد کرنے سے انکار کردیا۔ وہاں خان کو عمان جانے کا منصوبہ بھی اس وقت ختم ہوگیاجب اس کا پاسپورٹ منسوخ کردیاگیاتھا۔

قریب تیرہ سال قبل منصور خان نے ائی ایم اے نام کی اسلامی بینک او رہلال سرمایہ کاری کے لئے کمپنی کی شروعات کی۔ اس نے لوگوں کو سرمایہ کاری پر 14-18فیصد منافع کا وعدہ کیا۔

فرم میں زیادہ تر سرمایہ کار مسلمان ہیں۔ خان نے جویلری‘ رائیل اسٹیٹ‘ فارمسی‘ پبلکشن اور تعلیم میں کاروبار کو وسعت دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس فرم میں دس ہزار سرمایہ کاری ہیں جنھوں نے دو ہزار کروڑ تک کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق انہیں کچھ مساجد کے علماؤں اور مولویوں نے ائی ایم اے میں پیسہ لگانے کو کہاتھا۔مولویوں نے انہیں پیسے کے محفوظ رہنے کا بھروسہ دیا تھا۔ ساتھ ہی بتایا کہ فرم اسلام اصول اور ضوابط سے کام کرتا ہے