ائی این ایس ویراٹ کے متعلق نریندر مودی کے تبصرے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افیسروں اور ماہرین کا ردعمل۔ دی کوئنٹ کا ویڈیو

,

   

وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم ہند انجہانی راجیو گاندھی پر ائی این ایس ویراٹ کو ذاتی سیاحتی مقصد کے لئے”ٹیکسی“ کے طو رپر استعمال کرنے کا رام لیلا میدان میں الزام لگایاتھا۔

حسب روایت مسٹر مودی نے پورے دعوی کے ساتھ یہ الزام عائد کیاتھا اور اس انہوں نے کہاتھا کہ ملک کے سب سے باوقار سمندری جنگی جہاز ائی این ایس ویراٹ کو ”راجیو گاندھی نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ سیاحتی مقصد کے لئے استعمال کیاتھا۔

اور اس میں اٹلی کے لوگ بھی ائے تھے جو غیر ملکی تھے“۔ اس پر بحریہ کے وابستہ کئے لوگوں نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے دعوی کو بے بنیاد قراردیا اور اس کی وضاحت کی۔ دی کوئنڈ کا یہ ویڈیو اس ضمن میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔

اڈمیریل رام داس سے لے کر اس وقت ائی این ایس ویراٹ کی نگرانی کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے اعلی عہدیداروں نے مسٹر مودی کے دعوؤں کو میڈیا کے سامنے مسترد کیاہے۔

پیش ہے ویڈیو ضروردیکھیں

YouTube video