راجیہ سبھا میں کھڑگی اپوزیشن لیڈر ہیں
نئی دہلی۔پارلیمنٹ میں منی پور کے مسلئے پر مسلسل ہنگامہ آرائی کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد ”انڈیا“ ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان ہے۔
اس پیش رفت سے واقف ذرائع نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کا آج پیش کیاجانا ممکن ہے۔ذرائع نے یہ بھی جانکاری دی کہ پارلیمنٹ میں کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی کے چیمبر میں اتحادی قائدین کے اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔
راجیہ سبھا میں کھڑگی اپوزیشن لیڈر ہیں۔ بات چیت کے دوران یہ محسوس کیاگیا ہے کہ چونکہ حکومت لوک سبھا میں منی پور کے مسلئے وزیراعظم نریندر مودی کے جواب طلب کرنے کی اپوزیشن کی مانگ پر کوئی توجہہ نہیں دی جارہی ہے اورایوان زیریں میں احتجاج کے درمیان بلوں کی منظوری پر زوردے سکتے ہیں‘ اس لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے یہ اقدام ضروری ہے۔
جولائی 20کے روز جب سے مانسون اجلاس کی شروعات ہوئی ہے تب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی چل رہی ہے کیونکہ اپوزیشن منی پور کے حالات پر پارلیمنٹ میں وزیراعظم کا جواب طلب کررہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر مانسون اجلاس کی شروعات کے پہلے دن اپنے روایتی بیان کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور میں تشدد کی مذمت کی تھی۔
تاہم انہوں نے اپوزیشن کے زیراقتدار ریاستیں راجستھان اور چھتیس گڑھ کو منی پور کے واقعات کے ساتھ خواتین کے خلاف جرائم کوجوڑ دیا۔
وزیراعظم نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹران پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔