ائی اے ایس افسران ٹینا دانے اور اطہر عامر خان کی اعلانیہ علیحدگی

,

   

جئے پور۔ ائی اے ایس افسران ٹینادابے اوراطہر عامر خان کی مذکورہ شادی منگل کے روز ایک فیملی کی جانب سے جئے پور میں ان کی طلاق کو منظوری کے بعد ایک اختتام کوپہنچ گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق خصوصی میریج ایکٹ کے دفعہ 28کے تحت سال 2015میں یوپی ایس سی سیول سرویس امتحان میں ٹاپر دابے اور 2018اپریل میں منعقدہ ہونے والے امتحانات میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے خان کی شادی کو طلاق کی منظوری ملی ہے۔

دونوں راجستھان کیڈر کے افسران ہیں۔ اس سے قبل دونوں نے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ تربیت کی مدت کے دوران دونوں عشق کاشکار ہوگئے تھے۔

ہند ومہا سبھا کی جانب سے اس کو لوجہاد کا نام دئے جانے کے بعد ان کی کہانی دہلی سے جموں کشمیر سے موضوع بحث بن گئی تھی۔

ان کی شادی میں رسہ کشی پہلی مرتبہ اس وقت سرخیوں میں ائی جب دابے نے سوشیل میڈیا پر سے اپنے نام سے سر نام ”خان“ ہٹادیا تھا او رخان نے انہیں سوشیل میڈیا سائیڈس پر ان فالو کردیاتھا۔

پچھلے سال اس جوڑنے فیملی عدالت میں طلاق کے لئے درخواست دی تھی۔ فی الحال اطہر کشمیر میں یونین ٹریٹری کی نمائندگی پر ہیں