نئی دہلی۔ائی اے این ایس کو ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر محکمہ کسٹمز کی ایک ٹیم نے بھاری مقدار میں ڈروان کیمروں کو ضبط کیاہے۔
محکمہ کسٹمز کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ائی اے این ایس کو بتایا کہ ”ایک شخص جمعہ کے روز ہانگ سے دہلی پہنچنے کے دوران جب وہ گرین چینل سے گذر رہاتھا اس وقت مذکورہ ٹیم نے اس کو روک لیا“۔
ملزم کے سامان سے بھاری مقدار میں ڈرون‘ موبائیل فونس اور میموری کارڈس برآمد ہوئے تھے۔
تفتیش کے دوران مذکورہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ10,000میموری کارڈس کی تسکری ہانگ سے پہلے کرچکا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہاکہ ”ضبط شدہ سامان کی قیمت 26لاکھ کے قریب ہے۔
دس ہزار کے قریب میموری کارڈس‘ 5-6موبائیل فون‘ چار ڈی جے ائی ڈرونس اور چار ایم ائی ڈرونس بھی ضبط کئے گئے ہیں“۔محکمہ کی جانب سے مزید تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے