حیدرآباد۔ائی پی ایس امیدوار شریمتی رچا رتومر جو راجندر پال سنگھ نامی کسان کی بیٹی ہیں نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
تلنگانہ ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق دوسال قبل رچار تومر کو مشکل وقت کاسامنا تھا کیونکہ ان کے سامنے دو مختلف انتخاب تھے‘
یاتو وہ اپنے ایک سال کے بیٹے کی دیکھ بھال کریں اور ائی پی ایس بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا‘
یا پھرائی پی ایس امیدواری کے لئے تربیت میں حصہ لینے کے لئے سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی جو حیدرآباد میں ہے وہا ں پر جائیں۔
جب سسرال والوں نے بچہ کی دیکھ بھال کا بھروسہ دلایاتب انہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ایک روز قبل انہوں نے دکشانت پریڈ میں حصہ لیا جو سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی پولیس اکیڈیمی میں مقرر تھی۔
وہ 70ائی پی ایس امیدواروں میں سرفہرست رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔محترمہ رچا جس کا تعلق ضلع باغپت کے حسن پور جیوانی گاؤں سے ہے اور انہوں نے سرکاری اداروں میں اپنے تعلیم پوری کی ہے۔
مذکورہ ائی پی ایس امیدوار نے کہاکہ کیونکہ وہ اپنے گھر سے دور ہیں اور ان کابیٹا کو فون پر ان کی آواز پہچان میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔یہاں پر یہ با ت قابل ذکر ہے کہ انہیں راجستھان کیڈر میں منظوری ملی ہے اور ان کے شوہر مسٹر راجنیش نئی دہلی میں اے سی پی ہیں۔