ابوظہبی:انڈین پریمیر لیگ2021کے دوسرے دور کی دوبارہ بحالی کے ساتھ سابق فاتح ممبئی انڈینس نے اپنا پہلی تربیتی سیشن ابوظہبی میں شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کیاہے۔
پانچ مرتبہ کی فاتح نے لائٹس میں اپنے کھلاڑیوں اور عملے کی تربیت پر مشتمل فوٹوز او رویڈیوز سوشیل میڈیاپر پوسٹ کئے ہیں۔
اس اسکوڈ کے انڈین ممبرس13اگست کوابوظہبی پہنچے اور اپنا ایک ہفتہ کا قرنطین پورا کیاہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز ایشان کشن کو کھیل کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ کرکٹ اپریشنس کے ڈائرکٹر ظہیر خان کی ایک تصور بھی فیلڈنگ کوچ جیمس پا مینڈ کے ساتھ دیکھی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ٹیم نے اپنی ٹریننگ کی تصویر بتاتے ہوئے سوشیل میڈیاپر لکھا کہ”افس میں 55سکنڈس کے اندر پہلا دن! اپنے اعلامیہ کو ان رکھیں اور ساتھ میں جڑے رہیں“۔
اس سے قبل قرنطین کا وقت پورا کرلینے کے بعداسکوڈ کے ممبرس کو ایک ویڈیومیں پول والی بال کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا”قرنطین کے بعد راست طور پر پول والی بال کھیل کے لئے لگایا غوطہ“۔
کشن کے علاوہ اس کلب میں پیوش چاؤلہ‘ ادتیہ تارے اور دھوال کلکرنی بھی دیکھے گئے ہیں۔
دوسری دور کے پہلے میاچ میں یواے ائی نژاد ائی پی ایل2021کے دوران ممبئی انڈینس کا مقابلہ چینائی سوپر کنگ سے دوبئی میں 19ستمبر کے روز ہوگا۔
پوائنٹس کے ٹیبل پر ممبئی چوتھے مقام ہے جس کو سات میاچوں میں اٹھ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔