ائی پی ایل2021۔ ماباقی میاچ یو اے ای میں کھیلائے جائیں گے

,

   

ممبئی۔ انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل)2021سیزن کے ماباقی میاچ متحد ہ عرب امارات(یو اے ای) میں کھیلائے جائیں گے۔ بی سی سی ائی کی اسپیشل جنرل میٹنگ(ایس جی ایم) میں یہ فیصلہ لیاگیا ہے جو ہفتہ کے روز ان لائن منعقد ہوئی تھی۔

ایک سرکاری بیان میں مذکورہ بورڈ نے کہاکہ ستمبر اکٹوبر میں ہندوستان کے اندر مانسون کے پیش نظر اس ٹورنمنٹ کو یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اس سیزن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ستمبر اکٹوبر میں متوقع ہے جسکی میزبانی متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی‘ دوبئی اور شارجہ میزبانی کریں گے۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع ایک رپورٹ کے بموجب انہوں نے ہندوستان میں ٹی 20عالمی کپ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مزید وقت مانگنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

قابل ازیں بائیو ببل میں کویڈ19معاملات میں اضافہ کے بعد ائی پی ایل2021ملتوی کردیاگیاہے۔

ایک بیان میں بی سی سی ائی نے کہاہے کہ”مذکورہ انڈین پریمیر لیگ گورننگ کونسل(ائی پی ایل جی سی) او ربورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ برائے ہندوستان(بی سی سی ائی) نے ایک ہنگامی اجلاس کے ذریعہ ای پی ائل2021سیزن کو فوری اثر کے ساتھ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے“۔


ٹی 20ورلڈ کپ
بی سی سی ائی اب بھی چاہتا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی کریں اور مذکورہ ائی سی سی بورڈ کی یکم جون کے روز میٹنگ کے دوران‘ عالمی تنظیم نے ان سے استفسار کیاکہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہاں پر کویڈ19کے حالات کا انتظار کریں۔

ایک سرکاری بیان میں بی سی سی ائی نے کہاکہ”مذکورہ بی سی سی ائی ایس جی ایم نے عہدیداروں کو ائی سی سی ورلڈ کپ 2021کی میزبانی کے لئے درکار اقداما ت اٹھانے کے لئے ائی سی سی سے وقت مانگنے کا اختیار دیاہے“۔

اکٹوبر کے مہینے میں ٹی 20عالمی کپ کی شروعات مقرر ہے۔