شاہ نے کہاکہ مذکورہ بھارتیہ نیائے سنہتا2023‘ مذکورہ بھارتیہ ناگریک سرکشا سنہتا2023‘ اور بھارتیہ ساکشیا بل 2023 جانچ کے لئے پارلیمانی پینل کو بھیجا جائے گا۔
نئی دہلی۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں تین بل متعارف کرائے ہیں جو برطانوی قوانین انڈین پینل کوڈ‘ کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور انڈین ایوڈنس ایکٹ کے متبادل ہیں۔
شاہ نے کہاکہ مذکورہ بھارتیہ نیائے سنہتا2023‘ مذکورہ بھارتیہ ناگریک سرکشا سنہتا2023‘ اور بھارتیہ ساکشیا بل 2023 جانچ کے لئے پارلیمانی پینل کو بھیجا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے ایوان لوک سبھا میں انہوں نے کہاکہ ”ان قوانین کامحوربرطانوی انتظامیہ کو تحفظ اور مضبوط کرنا تھا‘ سزا دینے کی سونچ تھی انصاف کی نہیں‘ان کے جگہ مذکورہ تین قوانین ہندوستانی شہری حقوق کے تحفظ کاجذبہ پیدا کریں گے“۔
شاہ نے مزیدکہاکہ ”منشاء سزا دینا نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی ہوگی۔جرائم کوروکنے کا ایک جذبہ پید ا کرنے کے لئے سزا دی جائے گی“۔