ائی ڈی کا کھانا بنا فرقہ وارانہ پروپگنڈہ کا تازہ شکار

,

   

واٹس ایپ پر بھیجے جارہے پیغام میں دعوی کیاجارہا ہے کہ مذکورہ کمپنی گائے کی ہڈیاں اور بچھڑوں کی کھال ملاکر اپنے بٹر کا حجم تیار کرتی ہے۔


بنگلورو۔ ائی ڈی فرش فوڈ‘ بنگلور و نژاد ایک فوڈ برانٹ اب فرقہ وارانہ پروپگنڈہ کاتازہ شکار بنا ہے۔ یہ پروپگنڈہ واٹس ایپ پر کیاجارہا ہے۔


واٹس ایپ پر بھیجے جارہے پیغام میں دعوی کیاجارہا ہے کہ مذکورہ کمپنی گائے کی ہڈیاں اور بچھڑوں کی کھال ملاکر اپنے بٹر کا حجم تیار کرتی ہے۔


نیوز منٹس کی رپورٹ ہے کہ اس واٹس ایپ فارورڈ میں یہ بھی دعو ی کیاجارہا ہے کہ یہ کمپنی صرف مسلمان ملازمین کے خدمات حاصل کرتی ہے۔

کمپنی جس کے بانیوں میں پی سی مصطفےٰ اور ان کے چار رشتہ کے بھائی عبدالنظیر‘ شمش الدین ٹی کے‘ جعفر ٹی کے اور نوشاد ٹی اے ہیں نے اس دعوی کو مسترد کیااو رکہاکہ وہ اپنے مصنوعات کی تیاری کے لئے صرف ویجیٹرین مصالحوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی واضح کیاگیاہے کہ واٹس ایپ پر جو پیغام فارورڈ کیاجارہا ہے وہ گمراہ کن او ربے بنیاد ہے۔

ائی ڈی فرش فوڈ نے کہاکہ ”بعض صارفین کو ایک واٹس ایپ فارورڈ پیغام موصول ہوا ہے جس میں گمراہ کیاجارہا ہے‘ اور اپنے مصنوعات میں جانوروں کے نچوڑ کے استعمال کی غلط‘ جھوٹی او ربے بنیاد انفارمیشن دی جارہی ہے۔

چونکہ اس وقت غلط انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے اس کے لئے ہم نے کمپنی کی جانب سے ایک بیان کی اجرائی کوضروری سمجھا ہے“۔

اس بیان میں یہ بھی ذکر کیاگیا ہے کہ ”اس بات کی صاف طور پر وضاحت کی جارہی ہے کہ ائی ڈی اپنے مصنوعات کی تیاری میں صرف ویجیٹرین مصالحوں کا استعمال کرتا ہے‘ ائی ڈی اٹلی ڈوسا بٹر چاول‘ اڑاد دال‘ فینوگریک اور آر او پانی سے تیار کیاجاتا ہے۔ ہمارے مصنوعات میں ہم جانوروں کے نچوڑ کا استعمال نہیں کرتے ہیں“۔۔

یہا ں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ائی ٹی فرش فوڈ ایک باوقار کمپنیوں میں سے ہے جس کو 2005میں قائم کیاگیاتھا۔ اس کمپنی کو مختلف اداروں بشمول اے پی ای ڈی اے اور این پی او پی‘ یو ایس ڈی اے کی جانب سے ایوارڈز بھی ملے ہیں۔