ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کا انٹرویو شوہر کے اہم راز فاش

   

ابوظہبی: تقریباً 5 سال قبل داعش کے بانی سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد مقتول جنگجو کی اہلیہ ’’اسماء محمد‘‘ نے العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے شوہر کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ میڈیا کو انٹرویو میں اسماء محمد نے ابو بکر البغدادی کی زندگی کے کچھ ایسے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا جن کے بارے میں اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔ میڈیا نے اکیلے ہی اس خطرناک ترین شخص کی اہلیہ کا خصوصی انٹرویو کیا جس نے کئی سالوں سے دنیا کو ڈرایا اور دہشت زدہ کیے رکھا ہے۔ اس نے اپنے شوہر کی زندگی اور اس کے ساتھ گذرے وقت کے بارے میں ناقابل فراموش لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اردنی پائلٹ کو جلا کر قتل کرنے کے پس پردہ واقعات کا تذکرہ بھی کیا۔