ابوظہبی میں عالمی کتاب میلہ ، قومی اردو کونسل کی بھی شرکت 

,

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ۴۲;241; تا ۰۳;241;اپریل تک انٹرنیشنل کتاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کتاب میلہ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد النہیان اور امارات میں ہندوستان کے سفیر نودیپ سنگھ نے کیا ۔ اس موقع پر این بی ٹی کے چیر مین و ڈائریکٹر او رقومی اردو کونسل کے صدر ڈاکٹر عقیل احمد بھی موجود تھے ۔ نودیپ سنگھ نے قومی اردو کونسل کے اسٹال کا خصوصی جائزہ لیا ۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو دنیا ایک ایسی زبان ہے جس میں جذبات اوراحساسات کی ترجمانی کی بڑی گنجائش ہے ۔ یہ زبان اپنی شیریں او رمٹھاس کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور ہے ۔ او رپوری دنیا میں اسے عزت وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ یہ زبان ہندوستان کی تہذیب کو پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر اردو کونسل کے صدر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ابوظہبی عالمی کتاب میلے میں قومی اردو کونسل کی شرکت باعث افتخار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل پہلی بار کسی بیرونی ملک میں ادبی و ثقافتی تقریب میں شرکت کررہا ہے ۔