ابھئے پشکرا کی 20 جنوری کو سالگرہ تقریب

   

معروف روحانی رہنما روی شنکر مہمان خصوصی ہوں گے
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے دنیا بھر میں معروف تنظیم ، ابھئے پشکرا کی 12 ویں سالگرہ تقریب 20 جنوری کو سندھیا کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی ۔ اس این جی او کے صدر کمپنی سکریٹری سے انسان دوست ، مخیر بن جانے والے سی ایس بالچندرا سونلو ہیں ۔ بالچندرا کی قیادت میں خدمت خلق کے لیے کی گئی اس تنظیم کی سرگرمیوں کو کیرالا میں سیلاب کے دوران تسلیم کیا گیا تھا ۔ ابھئے پشکرا کی 12 ویں سالگرہ تقریب میں بنگلور کے آرٹ آف لیونگ کے بانی ، معروف روحانی رہنما روی شنکر جو سری سری روی شنکر یا گروجی سے مشہور اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے بالچندرا نے کہا کہ روی شنکر کے علاوہ بی وی آر موہن ریڈی ، وی وی لکشمی نارانا جو سی بی آئی کے ایک ریٹائرڈ آفیسر ہیں 20 جنوری کو سندھیا کنونشن ، گچی باولی حیدرآباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ابھئے پشکرا کی اس تقریب میں تقریبا 5000 انسانی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد ، استفادہ کنندگان ، کارپوریٹ ایگزیکٹیوز ، طلبہ ، سرکاری عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے ۔۔