ابھیجیت بنرجی کو وزیراعظم مودی، سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی مبارکباد

   

نئی دہلی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور دیگر قائدین نے ہندوستانی امریکی اسکالر ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام برائے معاشیات دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بھی اپنی ریاست کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات کے لئے اس اعزاز کو ساری ریاست اور ملک کے لئے باعث فخر قرار دیا۔ معاشیات کا نوبل انعام برائے 2019 ء ابھیجیت کے ساتھ ان کی شریک حیات ایتھر ڈوفلو اور ایک ساتھی ماہر معاشیات سوریجس کریمر کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔