کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ای ڈی کو بنرجی کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے روک دیا ہے ۔ عدالت نے بنرجی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کو ہدایت دی۔ تاہم عدالت نے ای سی آئی آر یا انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای ڈی کی طرف سے کی گئی شکایت) کو مسترد نہیں کیا ہے ۔ جج نے کہاکہ جانچ ایجنسی ای ڈی ابھیشیک کے خلاف سوجے کرشن بھدرا کی گرفتاری اور ان کے ساتھ روابط کے علاوہ کوئی اور ثبوت پیش نہیں کر سکی۔
ہائی کورٹ نے کہاکہ بنرجی کے خلاف تفتیش جاری رہے گی۔اس لئے ای ڈی کی طرف سے درج ای سی آئی آر کو رد کرنے کی بات ابتدائی مرحلہ میں اس لیے عدالت اس حوالے سے اب کوئی حکم نہیں دے گی۔