حیدرآباد: اب صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی اور پارٹی کے مقننہ لیڈر و رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کی تقاریر مقبول عام ایپ ”ٹک ٹاک“ پر بھی گونج اٹھے گی۔ اسد اویسی کے مدلل ٹی وی مباحثہ اور اکبر اویسی کے دمدار تقاریر اب ٹک ٹاک پر بھی دستیاب ہوں گے۔ مجلس اتحاد المسلمین پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی جماعتیں عوام تک اپنی بات، اپنا کام کی خبریں پھیلانے کے لئے
سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔ ان میں فیس بک‘ ٹیوٹر سب سے آگے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی جماعت نے ٹک ٹاک پر اپنا مصدقہ اکاؤنٹ نہیں بنایا ہے۔ اب مجلس اتحاد المسلمین نے آگے بڑھتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنی جماعت کا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک شاٹ ویڈیوز بنانے میں زبردست ایپ ہے جس دن بہ دن مقبول عام ہوتا جارہا ہے۔ دکن کرانیکل کی خبر کے مطابق ٹک ٹاک پر مجلس کے 7,000 فالوور س ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ ٹک ٹاک ا س پارٹی کے لئے کتنا سود مند ثابت ہوتا ہے۔