نئی دہلی۔ سانس سے متعلق تشویش ناک امراض‘ سانس لینے میں تکلیف‘ بخار او رکپانسی کی شکایت کے ساتھ اسپتال میں بھرتی تمام مریضوں کوسی او وی ائی ڈی19سے متاثر ہونے سے متعلق کی جائے گی
۔یہ بات ائی سی ایم آر نے ہفتہ کو اپنے گائیڈ لائنس میں بدلاؤ کرتے ہوئے کیاہے۔ ائی سی ایم آر نے اب نئے گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں‘ ہندوستان میں ائی سی ایس آر بائیو میڈیکل ریسرچ کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
اس کے نئے گائیڈ لائنس میں کہاگیا ہے کہ کرونا سے متاثر لوگوں سے رابطہ میں آنے والے لوگوں کی جانچ اور 14دنوں کے بیچ میں جانچ کی جانے چاہئے‘ چاہے ان میں کرونا کے اثرات نمودار ہوں یاپھر نہ ہوں۔
ائی سی ایم آر کے نئے گائیڈ لائنس کا مقصد وباء کے پھیلنے پر لگام لگانا اور اس سے متاثرہ مریضوں کوبہتر علا ج کی فراہمی ہے۔
ان پانچ حالات میں فوری جانچ کی ائی سی ایم آر نے ہدایت دی ہے۔جس میں پہلا ایسے لوگ جو پچھلے پندرہ دنوں میں بیرونی ممالک کا دورہ کیا ہے اور انہیں بخار‘ کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے بعد اس کے اثرات نمودار نہیں ہونے کے باوجودپانچ سے 14دنوں کے اندر جانچ ضروری طور پر کرائیں۔
طبی عملے میں شامل ایسے لوگ جو کرونا کے مریض کی دیکھ بھال کررہے ہیں ان میں وباء پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایسے مریض کو سیور ایکویٹ ریسپوریٹی سنڈروم انفکشن کی وجہہ سے اسپتال میں بھرتی ہیں۔
پہلے بخار آچکا ہے‘ جسم میں حرارت 38ڈگری سلسیس سے زیادہ ہے اور پچھلے دس دنوں سانس لینے میں دشواری آرہی ہے۔
ایسے لوگ جو کرونا سے متاثر مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کے گھر یابلڈنگ میں رہ رہیں تو جانچ کی ضرورت ہے
اگرچکہ کے ان میں اس کے اثرات نمودار نہیں ہوئے ہیں تو بھی وہ ضروری طور پر جانچ کرائیں۔