اب تک قومی سطح پر این آر سی کے لئے کوئی فیصلہ نہیں‘ لوک سبھا میں حکومت نے دی جانکاری دی

,

   

نئی دہلی۔ کوک سبھا میں اس بات کی جانکاری دی ہے کہ مذکورہ حکومت نے قومی رجسٹرار برائے شہریت(این آرسی) کی تیاری کے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیا نند رائے نے بھی کہاکہ مذکورہ شہریت ترمیمی ایکٹ2019(سی اے اے)ڈسمبر2019میں مطلع کیاگیاتھا اور 10جنوری2020سے لاگو ہوا ہے اور سی اے اے کے تحت آنے والے لوگ شہریت کے لئے قوانین کا اعلامیہ جاری کرنے کے بعد درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہاکہ اب تک مذکورہ حکومت نے قومی سطح پر شہریت رجسٹرار برائے ہندوستانی شہری (این آر ائی سی) کی تیاری کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔

رائے نے کہاکہ جہاں تک آسام کی بات ہے سپریم کورٹ کے احکامات پر 31اگست2019کے روز ان لائن این آر سی کی خاندانی سطح پر ناموں کے شمولیت اوراخراج پر مشتمل ضمنی فہرست کی ہارڈ کاپیاں شائع کی گئی ہیں۔ حکومت نے کہاکہ پانچ سالوں میں 10645لوگوں نے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی ہے اور 4177افراد کو شہریت جاری بھی کی گئی ہے۔

مذکورہ مملکتی وزیرداخلہ نے کہاکہ پانچ سالوں میں جن 10645لوگوں نے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی ہے ان میں 227امریکہ سے 7782پاکستان‘ 735افغانسان اور 184بنگلہ دیش کے لوگ شامل ہیں۔

تحریر ی جواب میں رائے نے کہاکہ سال201میں 817اور 2017میں 628اور 2018میں 987اور2020میں 639درخواست گذاروں کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔

لوک سبھا میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں 6لاکھ سے زائد ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔

مرکزی وزیرنتیا نندر ائے نے یہ بھی کہاکہ وزرات داخلی امور کے پاس موجود جانکاری کے مطابق بیرونی ممالک میں 1,33,83,718ہندوستانی رہ رہے ہیں۔

اپنے تحریر ی جواب میں انہوں نے کہاکہ 1,33,049ہندوستانیوں نے 2017میں اپنی ہندوستانی شہریت چھوڑ دی جبکہ 2018میں 134561سال2019میں 85246اور 2020میں 1,11,287ستمبر30سال2021تک اپنی شہریت کو چھوڑ دیا ہے۔