اب ری چارج کے قابل این95 ماسک دستیاب ہوگی

   

حیدرآباد۔ اور اب حیدرآباد میں ری چارج کرنے کے قابل
N95
ماسک دستیاب ہوگی ۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ
( ٹی آئی ایف آر ) حیدرآباد کے ریسرچ کنندگان نے اب کم قیمتی ری چارج کرنے کے قابل
N95
ماسک تیار کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ
N95
ماسک کی ایک پرت میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ ماسک تیار کی گئی ہے اور اس کی افادیت کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ معمولی سی کوشش سے اس ماسک کو ری چارج کیا جاسکتا ہے ۔ ایسا کرنے سے ماسک کی افادیت کے دورانیہ کو بڑھایا جاسکتا ہے اس میں معمولی تبدیلیوں اور رد و بدل کے ذریعہ ماسک کی اہمیت اور افادیت کو برقرار رکھنے کا مکمل دھیان رکھا گیا ہے ۔ اس کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہوگی ۔