اب علیگڑھ کا نام بدلنے کی تجویز

   

علیگڑھ : فیروز آباد کے بعد علیگڑھ کی ضلع پنچایت نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے علیگڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ قرارداد گزشتہ روز منظور کی گئی اور ارکان نے دعویٰ کیاکہ یہ دیرینہ مطالبہ ہے۔ پنچایت کی پہلی میٹنگ میں جہاں 72 کے منجملہ 50 ارکان شریک ہوئے، یہ تجویز منظور کی گئی ہے۔ ضلع پنچایت چیرمین برائے علیگڑھ وجئے سنگھ نے کہاکہ علیگڑھ کو ہری گڑھ کا نام دینے کا مطالبہ برسوں سے ہوتا رہا ہے۔ اترپردیش کی موجودہ یوگی حکومت 2017ء سے اپنی پوری میعاد میں اب تک کئی قدیم نام بدل چکی ہے۔