اتحادی فوج کاسمندری بارودی سرنگ پر قبضہ

   

صنعا :یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے حوثیوں کی سمندر میں دہشت گردی کی ایک اور سازش ناکام بناتے ہوئے سمندر میں نصب ایک بارودی سرنگ قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دی ہے۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیر ترکی المالکی نے بتایا کہ بحر احمر کے جنوب میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ایک خطرناک بارودی سرنگ نصب کی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج حوثی ملیشیا کی طرف سے بحری جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کی گئی 157 بارودہ سرنگوں کو قبضے میں لے کر انہیں ناکارا بنا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا نے آبنائے باب المندب اور جنوبی بحیرہ احمر میں بحری اور عالمی تجارت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔حال ہی میں عرب اتحادی فوج نے انکشاف کیا تھا کہ مسلح افواج نے حوثیوں کی دو بمبار کشتیوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔