اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا : شیوا

   

پڈوچیری : مرکزکے زیرانتظام علاقے پڈوچیری میں ڈی ایم کے پڈوچیری یونٹ کے کنوینر اور اپوزیشن لیڈر آر شیوا نے اتوارکو کہا کہ پارٹی ہندوؤں اوراقلیتوں کے اتحاد کوتوڑنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائے گی۔ڈی ایم کے لیڈرنے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلم ‘کشمیر فائلز’مسلمانوں کے خلاف لوگوں میں ناراضگی پیدا کرتی ہے اور اس سے ملک بھر میں اقلیتوں کے درمیان بھائی چارے کے جذبات متاثر ہوں گے ۔مسٹرشیوا نے کہا‘‘مرکز سے مناسب فنڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے لیفٹیننٹ گورنر، مرکز سے سوال کرنے میں ناکام رہے والے وزیر اعلی، اسمبلی میں لوگوں کے مسائل پربات کرنے کے لیے وقت مختص کرنے میں ناکام رہے اسپیکراوروزراء ، حکام، ان کے پاس لوگوں سے ملنے ، ان کی شکایات اورمسائل حل کرنے کا وقت نہیں ہے ۔