جملہ 19لوگ مختلف حادثات میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ لوگ اب تک لاپتہ بتائے جارہے ہیں
دہرادون۔ اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہہ سے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں پچھلے کچھ دنو ں میں 54لوگوں کی جان جانے کا دعوی پیش کیاجارہا ہے۔
جملہ 19لوگ مختلف حادثات میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ لوگ اب تک لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ چمپاوت کے بانباسا میں 17اکٹوبر کے روز ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔
قدرتی آفات سماوی کے واقعات کی چہارشنبہ کے روز پیش کی گئی تفصیلات کے بموجب18اکٹوبر کے روز8لوگوں کے ہلاک ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ اس پر پوری اور پتروا گڑھ میں تین‘ تین لوگ اور چمپاوت میں دو ہلاکتیں پیش ائی ہیں۔
اتراکھنڈ میں 19اکٹوبر کے روز45زائد اموات درج کی گئی ہیں‘ سب سے زیادہ اموات (28) نینی تال میں‘ چھ المورا میں‘ اٹھ چمپاوت میں‘ دو ادھم سنگھ نگر میں اور ایک موت باگیشوارمیں ہوئی ہے۔
بارش کے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہہ سے اتراکھنڈ میں املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 46گھریں یا تو پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں یا پھر ان کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے‘ حالات کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کے روز اتراکھنڈ کی درالحکومت دہرادون پہنچے۔
حکومت کے ذرائع کے بموجب شاہ ممکن ہے کہ آج ہی ریاست کا فضائی سروے کریں گے