اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گورنر مہارشٹرا بھگت کوشیاری کے نام نوٹس جاری کی

,

   

دہرادون۔مذکورہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے منگل کے روزمہارشٹرا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے

سابق وزیراعلی کی حیثیت سے فراہم کردہ سرکاری بنگلہ کا مارکٹ کے حساب سے کرایہ اداکرنے کے متعلق عدالتی احکاما ت پر عدم آواری میں ناکامی کی صورت میں درخواست پر توہین عدالت کے لئے جواب بھی مانگا ہے

ایک رکنی بنچ نے نوٹس جاری کی ہے۔
جسٹس شرد کمار کی ایک رکنی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کوشیاری سے اس ضمن میں اندرون تین ہفتے جواب پیش کرنے کو کہا ہے۔

درخواست گذار کے بموجب ائین کی دفعہ 361(4)کے تحت دو ماہ قبل کسی صدر یاریاست کے گورنر کے خلاف عمل کے تحت دوماہ قبل ایک نوٹس جاری کی گئی تھی

درخواست
مذکورہ درخواست دہرادون نژاد این جی او رورل لیٹگیشن اینڈ ایٹائٹلمنٹ کیندر نے دائر کرتے ہوئے کوشیاری پر الزام لگایا کہ

انہوں نے 3مئی2019کے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی ہے‘ جس میں انہیں اس بنگلے کا مارکٹ کے حساب سے چھ ماہ کے اندرکرایہ ادا کرنے کو کہاگیاتھا

جس پر وہ بحثیت سے سابق چیف منسٹر قابض تھے۔