اترپردیش۔داسانا جیل میں 143قیدی ایچ ائی وی پایاگیا ہے

,

   

فی الحال 5500قیدی غازی آباد جیل میں قید ہیں جہا ں پر گنجائش1706کی ہے۔ جملہ5500قیدیوں میں سے 140کو ایچ ائی وی کی جانچ مثبت پائی گئی ہے 35

ان میں سے ٹی بی کاشکار ہیں۔ ایچ ائی وی کا شکار150میں سے 120اوسط2016سے جیل میں ہیں۔
غازی آباد۔جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ضلع غازی آباد کی داسانا جیل کے جملہ 140قیدیوں کو جانچ میں ایچ ائی اوی پایاگیاہے۔

حکومت کی ہدایتوں کے بموجب تمام قیدیوں کوجیل میں بند کرنے سے قبل ایچ ائی وی کی جانچ کرانی ہوتی ہے۔ جیل سپریڈنٹ الوک کمار سنگھ نے کہاکہ ضلع کے سرکاری ایم ایم جی اسپتال میں واقع انتائرٹروائرل تھراپی سنٹر میں قیدیوں کی جانچ ڈاکٹرس کرتے ہیں۔

سال2016میں اسٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی نے جیل کیمپس میں ایچ ائی وی اسکریننگ کا اہتمام کیاتھا۔ اس وقت غازی آباد کی جیل میں 49قیدیوں میں ایچ ائی وی پایاگیاتھا۔ اس کے بعد سے مذکورہ حکومت نے عام صحت کی جانچ کے حصہ کے طور پر ایچ ائی وی اور ٹی بی کی مسلسل جانچ کراتے آرہی ہے۔

اگر کسی قیدی میں ایچ ائی وی پایاجاتا ہے تو اس کو اے آر وی علاج جیل میں موجود ائی سی ٹی سی میں فراہم کیاجاتا ہے۔سنگھ نے کہاکہ”فی الحال 5500قیدی غازی آباد جیل میں قید ہیں جہا ں پر گنجائش1706کی ہے۔

جملہ5500قیدیوں میں سے 140کو ایچ ائی وی کی جانچ مثبت پائی گئی ہے 35ان میں سے ٹی بی کاشکار ہیں۔ ایچ ائی وی کا شکار150میں سے 120اوسط2016سے جیل میں ہیں“۔