اترپردیش : بی جے پی کارکنوں نے الیکشن آفیسر کی پٹائی کرڈالی ۔ 

,

   

مراد آباد: بی جے پی کارکنوں نے مبینہ طور پر مراد آبادحلقہ لوک سبھا کے بوتھ نمبر ۲۳۱؍ پر الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے آفیسر محمد زبیر کی پٹائی کرڈالی ۔

بی جے پی کارکنو ں کا الزام ہے کہ مذکورہ آفیسر رائے دہندوں سے سماج وادی پارٹی کوووٹ دینے کی اپیل کررہا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی او رحالات کو قابو میں کرلیا ۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات چل رہے ہیں ۔