اترپردیش: خاتون پرنسپل کا اسکول میں ہی فیشیل

   

نئی دہلی : اترپردیش میں اسکول کے بچوں کی پڑھائی اس وقت متاثر ہوئی جب پرنسپل بچوں کو چھوڑ کرفیشیل کرانے میں مصروف ہوگئیں۔ بیوٹی پروسیسنگ کا عمل اسکول کے کچن میں جاری تھا تاہم اس دوران اسسٹنٹ ٹیچر موبائل تھامے ویڈیو بناتے ہوئے فیشیل کرانے میں مصروف پرنسپل تک پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ ٹیچر کے پہنچنے تک پرنسپل کا فیشل آخری مراحل میں داخل ہوچکا تھا جو کہ ویڈیو میں قید ہوگیا، جب ٹیچر اسکول کے کچن تک پہنچی اور کیمرے نے فیشیل مکمل کرواتی پرنسپل کو فوکس کیا تو پرنسپل اپنی کرسی سے اٹھ بیٹھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرنسپل نے طیش میں آکر اپنی اسسٹنٹ ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔