اترپردیش ضمنی انتخابات ۔ بی جے پی کو 7 اور ایس پی کو 2 حلقوں پر جیت

   

لکھنؤ :اترپردیش میں 9سیٹوں پر ضمنی الیکشن میں جہاں ایک جانب بی جے پی نے 7سیٹیں حاصل کی ہیں وہیں سماج وادی پارٹی کو صرف دو سیٹوں پر اکتفاء کرنا پڑا۔ بہوجن سماج پارٹی کے ہاتھ خالی رہے ۔گذشتہ الیکشن میں ان 9 میں سے پانچ پر ایس پی نے پرچم لہرایا تھا اور چار بی جے پی کے پاس تھی لیکن ضمنی الیکشن میں اس بار بی جے پی نے سات سیٹوں پر اپنا پرچم لہرایا ہے جبکہ ایس پی کے صرف دو سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ اس ضمنی الیکشن میں بی ایس پی کو عوام نے پوری طرح سے نکار دیا اور اس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔امبیڈکر نگر کی کٹہری سیٹ پر بی جے پی امیدوار دھرم راج نشاد کو ایک لاکھ س زیادہ ووٹ ملے ۔ انہوں نے ایس پی امیدوار شوبھوتی ورما کو شکست سے دو چار کیا۔ ورما کو کل 69577 ووٹ حاصل ہوئے ۔مرادآباد کندرکی سیٹ پر بی جے پی نے پہلی بار جیت حاصل کی ۔ پارٹی امیدوار رام ویر سنگھ کو164585 ووٹ ملے تو ایس پی امیدوار رضوان احمد 24355ووٹ حاصل کئے ۔اس مسلم اکثریتی سیٹ پر پہلی بار بھگوالہرایا ہے ۔ میرا پور سیٹ سے بی جے پی اتحاد ی راشٹریہ لوک دل کی امیدوار متھلیش نے بازی ماری اور ایس پی امیدوار سنبل رانا کو تقریبا 30 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔پھولپور سیٹ سے بی جے پی امیدوار دیپک پٹیل نے سماج وادی امیدوار مجتبیٰ صدیقی سے 11305ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے ۔ بی جے پی امیدوار دیپک پٹیل کو 78289 ووٹ ملے جبکہ صدیقی کو ووٹ ملے ۔علی گڑھ کی کھیر سیٹ پر بی جے پی امیدوار نے جیت حاصل۔ بی جے پی امیدوار سریندر دلیر کو ایک لاکھ 181 ووٹ ملے وہیں ایس پی امیدوار چارو کین کو 61788 ووٹ ملے ۔مجھواں سیٹ پر بی جے پی امیدوار سچسمتاں موریہ کو77737ووٹ ملے ۔ سماج وادی امیدوار ڈاکٹر جیوتی بند کو 72815 ووٹ ملے ۔ غازی آباد سیٹ پر بی جے پی امیدوار سنجیو شرما نے سماج وادی کے سنگھ راج جاٹو کو شکست سے دو چار کیا ۔ بی جے پی امیدوار کو جہاں 96946 ووٹ ملے وہیں جاٹو کو محض 27959 ووٹوں پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔سماجو ادی پارٹی اپنے گڑھ کرہل سیٹ کے ساتھ سیسا مئو نششتوں کو بچا سکی ہے ۔ کرہل سے سماج وادی پارٹی کے تیج پرتاپ یادو نے بی جے پی انوجیش یادو کو 14707 سے ہرایا ۔ تیج پرتاپ یادو کو 104207 ووٹ ملے جبکہ انوجیش یادو کو 89503 ووٹ ملے ۔سیسا مئو کی سیٹ پر نسیم سولنکی نے 69714 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف بی جے پی امیدوار سریش اوستھی کو 61150 ووٹ ملے ۔ اس سیٹ سے لگاتار تین بار کامیاب ایس پی کے عرفان سولنکی کو سزا کے بعد ضمنی الیکشن ہوا۔ سماج وادی پارٹی نے عرفان کی بیوی نسیم سولنکی کو امیدوار بنایا تھا۔