اترپردیش میں سڑک پر ہنومان چالیسہ سڑکوں پر نماز کے جواب میں کارروائی

,

   

ہاتھرس (یوپی) ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی تنظیم ہندو یووا واہنی (ایچ وائی وی) نے سڑکوں پر نماز ادا کرنے کے خلاف اپنا احتجاج یوپی کے علاقہ ہاتھرس میں سڑک پر ہنومان چالیسہ ادا کرتے ہوئے درج کروایا۔ اطلاعات کے بموجب تنظیم کے کارکن ایک ہنومان مندر کے روبرو سکندرا راؤ علاقہ میں بیٹھ گئے تھے اور ہنومان چالیسہ ایک گھنٹے تک بار بار کرتے رہے۔ یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا اور یہ ہنومان چالیسہ کا جاپ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ مقامی مسلمانوں نے اسے نہیں روکا اور سڑکوں پر نماز کی ادائیگی شروع کردی۔ تنظیم کے ایک کارکن رویندر کمار سنگھ نے کہا کہ سڑکوں پر جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے مسلمان عوام کو تکلیف دے رہے ہیں جوکہ سڑکوں پر آمدورفت رک جاتی ہے۔ اگر وہ ایسا کرنا چھوڑدیں تو ہم بھی اپنا عمل ترک کردیں گے۔ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہنومان چالیسہ کا جاپ ہر ہنومان مندر کے روبرو منگل کے دن کیا جائے۔ پولیس اس مسئلہ پر خاموش ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ گڑبڑ کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ اس لئے ہماری کوئی کارروائی بھی اس سلسلہ میں نہیں دیکھی گئی۔