اترپردیش میں مسلم خاتون نے اپنے نومولود کا نام نریندر مودی رکھا

,

   

گوندہ ۔ /26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے گوندہ علاقہ میں ایک مسلم خاتون نے /23 مئی کو لڑکے کو جنم دیا اور اسی دن وزیراعظم نریندر مودی بھاری اکثریت سے دوسری میعاد کیلئے منتخب ہوئے تو اس خاتون نے اپنے لڑکے کا نام نریندر مودی رکھا ۔ وزیر گنج علاقہ میں منہاج بیگم نے /23 مئی کولڑکے کو جنم دیا اور اسی دن نریندر مودی بھی منتخب ہوئے تو منہاج بیگم نے فیصلہ کیا کہ اپنے بیٹے کے نام نریندر مودی رکھیں گے ۔ اگرچہ کہ خاتون کے سسرالی رشتہ داروں نے اپنی بہو کی اس خواہش کو پسند نہیں کیا تاہم بعد ازاں منہاج کے سسر محمد ادریس نے بہو کے فیصلہ کی تائید کی اور سرکاری طور پر اس لڑکے کا نام نریندر دامودر داس مودی درج کیا گیا ۔