اترپردیش میں گورکھپور اور وارانسی سمیت 13 شہروں میں بنائے جائیں گے 26 سٹی فاریسٹ

   

لکھنؤ: یوگی حکومت نے شہروں کی ہریالی بڑھانے کے لیے ایک نئی پہل کی ہے۔ اس اقدام کے تحت حکومت اگلے چھ ماہ میں 13 شہروں میں 26 مقامات پر “سٹی فوریسٹ” تیار کر کے ہریالی میں اضافہ کرے گی۔ اس سلسلے میں جن شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شہر گورکھپور، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے علاوہ آگرہ، فیروز آباد، جھانسی، کانپور نگر، کانپور دیہات، اوریا، ہردوئی، ہاتھرس، اٹاوہ، ہردوئی، رائے بریلی، مراد آباد اور امروہہ شامل ہیں۔