اترپردیش کے گاؤں میں درخت سے لٹکی ہوئی دلت لڑکے کی نعش دستیاب

,

   

Ferty9 Clinic

لڑکے کی فیملی کے بموجب متوفی گرجت جب ملزمین لڑکے کو پکڑا تھا وہ اس وقت اراضی کے متنازعہ حصہ کے قریب فارم میں کھیل رہا تھا‘ گلا دباکر اس کوماردیاگیااور جھاڑ سے لٹکادیاگیاہے


بدائیوں۔ایک دلت لڑکا جس کی عمر 10سال کی ہے کا بدائیوں ضلع میں ایک جائیداد کے تنازعہ پر اونچی ذات والوں لوگوں کے گروپ نے مبینہ قتل کردیاہے۔ مذکورہ3جماعت کا طالب علم اتوار کے روز لاپتہ ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد اس کی نعش گاؤ ں کے فارم میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔

واقعہ رفعت پور میں پیش آیاجہاں پر اونچی ذلت اور دلتوں کی ملی جھلی آبادی ہے۔ گاؤں کا موجودہ سربراہ ایک دلت ہے۔

لڑکے کی فیملی کے بموجب متوفی گرجت جب ملزمین لڑکے کو پکڑا تھا وہ اس وقت اراضی کے متنازعہ حصہ کے قریب فارم میں کھیل رہا تھا‘ گلا دباکر اس کوماردیاگیااور جھاڑ سے لٹکادیاگیاہے۔

علاقے میں کچھ گاؤں والوں کو دیکھنے کے عبد مذکورہ اشخاص وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اورنعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیاہے۔