اترکھنڈ پولیس کی جانب سے کتوں کی تربیت

   

دہرہ دون 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترکھنڈ پولیس نے آوارہ کتوں کو تربیت دے کر انہیں پولیس فورس میں بھرتی کرنے کا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ۔ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پولیس محکمہ نے تحریر کیا کہ بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں کی ٹیم اترکھنڈ پولیس کا فخر ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اترکھنڈ پولیس نے آوارہ کتوں کی تربیت شروع کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے ٹریننگ کے دوران رکاوٹوں کو پھلانگ رہے ہیں۔ اترکھنڈ پولیس کی جانب سے یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔