اتر پردیش میں اسکول چلو مہم کی شروعات، وزیر اعلیٰ یوگی کی اراکین اسمبلی کو ایک۔ایک اسکول گود لینے کی دی ہدایت

   

اتر پردیش میں کل سے اسکول چلو مہم کی شروعات وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کرنے جارہے ہیں ۔ اس مہم کے تحت یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ارکان اسمبلی کو ایک ایک اسکول گود لینے کی ہدایت دی ہے۔ ا سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ساتھ ہی ، طلباء کو یونیفارم کے ساتھ جوتے اور موزے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس مہم کے تحت اسکولوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کیے جائیں گے ۔ اس منصوبے کا مقصد اتر پردیش کے پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں سو فیصد اندراج کو یقینی بنانا ہے۔