حیدرآباد ۔5 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے آج سوریا پیٹ جیل پہنچ کر محروس کانگریس قائدین سے ملاقات کی ۔ بی سی لیڈر اور سابق سرپنچ ایس روی گوڑ پر جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے کوداڑ پولیس نے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے جیل میں روی گوڑ سے ملاقات کی اور قانونی امداد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ محروس قائد کے افراد خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ اتم کمار ریڈی نے جیل میں دیگر زیر دریافت قیدیوں سے بات چیت کی اور جیل میں دی جارہی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ انہوں نے قیدیوں میں غذا اور پھل تقسیم کئے ۔ اتم کمار ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر پولیس کے ذریعہ کانگریس قائدین کو ہراساں کر رہے ہیں۔ جھوٹے مقدمات کے ذریعہ جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی، انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کارروائیوں کے خلاف کے سی آر کو مذمت کا حق نہیں کیونکہ ان کی حکومت پولیس کے ذریعہ کانگریس کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ ر