اتم کمار ریڈی نے دھان کی خریدی مراکز کا اچانک معائنہ کیا

   

مانسون کی آمد سے قبل خریدی مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت، مرکز کے رویہ پر تنقید
حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائیز این اتم کمار ریڈی نے سوریا پیٹ ضلع کے تروملگری اور پھانی گری علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے دھان کی خریدی کا جائزہ لیا۔ حکومت نے مانسون کی آمد سے قبل دھان کی خریدی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نے غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں بھیگ جانے والی دھان کو بھی خریدنے کی ہدایت دی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کسانوں سے ملاقات کی اور دھان کی خریدی سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کے ذریعہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مانسون کی آمد سے قبل تمام خریدی مراکز پر موجود دھان کو حاصل کرنے ریاستی وزیر نے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ دھان کیلئے زائد تھیلے اور منتقلی کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے۔ دھان کی خریدی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود تلنگانہ حکومت کسانوں سے دھان حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقل ترین امدادی قیمت بروقت ادا کی جارہی ہے۔ اس موقع پر تنگا ترتی کے رکن اسمبلی ایم سائمویل اور مقامی عوامی نمائندے موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے سوریا پیٹ کے تمام قریبی مراکز کا اچانک دورہ کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کی آمد سے قبل ہی سڑکوں سے دھان کو ہٹادیا جائے تاکہ کسان نقصانات سے بچ سکیں۔1/k/m/b