اتم کمار ریڈی کی گاڑیوں کی تلاشی

   

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پولیس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت کے بعد ریاست میں وزراء اور سیاسی قائدین کی گاڑیوں کی تلاشی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کی کار کو آج سوریا پیٹ کے راستہ میں پولیس نے روک لیا ۔ نیم فوجی دستوں کے علاوہ سوریا پیٹ پولیس اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے اتم کمار ریڈی کے قافلہ میں موجود تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔ تلاشی مہم کے دوران ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی نے عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا اور ڈیوٹی انجام دینے پر ستائش کی۔ تلاشی مہم میں کسی بھی گاڑی سے رقم یا کوئی اور قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ عہدیداروں نے تلاشی مہم میں تعاون پر اتم کمار ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ 1