اجئے دیوگن، کمل ہاسن کی فلم ’’انڈین 2‘‘ نہیںکریں گے

   

کچھ دنوں پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈائرکٹر شنکر کی انڈین 2 کے لئے اجئے دیوگن کو اپروچ کیا گیا ہے بتایا گیا کہ انہیں فلم میں ویلن کا رول آفر ہوا اور انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ نگٹیو رول کرنا نہیں چاہتے تھے۔ اب اجئے نے خود فلم چھوڑنے کی اصل وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شنکر کی فلم کا حصہ بننے میں انہیں بھی خوشی ہوگی لیکن مسئلہ تاریخوں کا ہے جو کہ ان کے پاس موجود نہیں ہیں۔ اجئے کی مانیں تو ڈائرکٹر چاہتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ ابھی شوٹنگ کریں اور وہ خود اس وقت تاناجی کے شوٹ میں مصروف ہیں۔ فلم کو مسترد کرنے کی افواہوں پر اجئے نے کہا کہ ایک اداکار کے لئے ’’گرے‘‘ بلاک، یاوائٹ جیسا کوئی شیڈ نہیں ہوتا ہے۔ رول میں ایکٹر کے لئے جتنے لیرز ہوں گے وہ اس کے لئے بہتر ہوگا گول مال 4، ایکٹر نے آگے کہا کہ انہیں کافی کمپنی جیسی فلموں میں کام کرنا پسند ہے جس میں ان کے نگٹیو کرداروں کی تعریف کی گئی تھی ۔ ایکٹر کے مطابق چونکہ وہ انڈین 2 نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میں وہ یہ نہیں بتاسکتے کہ فلم میں انکا رول گِرے تھا یا نہیں ۔