اجتماعی عصمت ریزی کے بعد خاتون کو زندہ جلا نے کی کوشش

   

لکھنو:اتر پردیش کے سیتاپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں باپ بیٹے نے مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور بعد میں اسے زندہ جلا دیا۔ جس کے بعد اعلاقے میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کی حالت اس وقت انتہائی سنگین ہے جو زیرعلاج ہے۔ سنسنی خیز واردات کی جانکاری ملتے ہی پولیس ،ہیلتھ سنٹر پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد خاتون کو ضلع اسپتال کیلئے رجوع کیا گیا۔ بہر حال پولیس نے اس واقعہ کو انجام دینے والے ملزم باپ۔بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم 30 فیصد تک جل گیا ہے۔متاثرہ سیتاپور کے سندنا تھانہ حلقہ کے کرسی ہرورا کی رہنے والی ہے۔ متاثرہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔ وہ اپنے گاوں سے گھومتی ہوئی سڑک پر آ گئی جس کے بعد سرینگر کا رام کشور اپنے ساتھ متاثرہ کو ٹھیلہ پر بٹھا کر اپنے گھر لے گیا۔ پھر جمعہ کی صبح متاثرہ خاتون جوگی بابا علاقہ میں سنگین حالت میں دستیاب ہوئی۔ علاقے کے لوگ رام کشور سمیت اس کے بیٹے پر خاتون کیساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد زندہ جلانے کا الزام لگا رہے ہیں۔