اجمیر میںخادموں کی نئی عارضی کمیٹی تشکیل

   

اجمیر۔راجستھان ‘ اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سے جڑی خادموں کی تنظیم انجمن یادگار چشتی شیخ زادگان کی اتفاق رائے سے نئی عارضی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔کمیٹی کے عہدے داروں نے آج بتایا کہ کمیٹی میں حاجی صداقت علی چشتی کو صدر اور احتشام محمد چشتی کو سکریٹری منتخب کیاگیا ہے ۔نائب صدر عبدالصبور چشتی،جنرل سکریٹری نوید چشتی اور اسرار احمد کو خازن بنایا گیاہے ۔