اجیت پوار’سیاست میں کوئی مستقبل دشمن نہیں‘ کوئی مستقل دوست نہیں“۔

,

   

انہوں نے دعوی کیاہے کہ ان کے دھڑے نے بی جے پی او ریکناتھ شنڈے کی قیادت والی شیو سینا اتحاد میں عوامی مسائل کے حل کے لئے شمولیت اختیار کی ہے۔
بیڑ۔ مہارشٹرا ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہاکہ سیاست میں یہاں پرکوئی مستقبل دشمن اور کوئی مستقل دوست نہیں ہوتا‘ اورمزیدکہاکہ انہوں نے بی جے پی اوریکناتھ شنڈے کی قیادت والی شیو سینا میں ریاست کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شمولیت اختیار کی ہے۔

بیڑ میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ ”ہم نے مہایوتی (بی جے پی‘ شنڈے کی قیادت سینا کے ساتھ اجیت پوار کا اتحاد) میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے شمولیت اختیار کی ہے۔

ریاست کی ترقی کے لئے ہم نے یہ فیصلہ لیاہے۔ سیاست میں یہاں پر کوئی مستقل دشمن یامستقل دوست نہیں ہوتا۔مہارشٹرا میں ہر ایک سے ہم کہنا چاہتے ہیں مہایوتی کے اتحاد میں رہنے کے باوجود بھی ہم تمام طبقات اورمذاہب کی عوام کی حفاظت ہماری ڈیوٹی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کسانوں کے فائدے کے لئے ہم ہمیشہ کام کرتے رہی ں گے۔ میدانوں میں پانی کے بغیرکھیتی باڑی نہیں ہوسکتی ہے۔ جب میں ریاست میں آبی وسائل کاوزیرتھا جب بہت سارا کام میں نے کیا ہے“۔

اجیت پوار نے کہاکہ میں نے ریاست کے وزیرزراعت دھننجائے منڈے سے استفسار کیاہے کہ وہ دہلی جائیں اور اہم مرکزی قائدین سے ریاست میں حالیہ پیاز کے مسلئے پر ملاقات کریں۔ انہوں نے کہاکہ ”پیاز کا مسئلہ جب آیا کئی لوگوں نے کال کیا۔

اپوزیشن نے ہمیشہ غلط جانکاری دی۔ میں نے دھننجئے سے دہلی جانے کو کہا ہے۔ وہ گئے او رزیادہ سے زیاد ہ مدت کی درخواست کی۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے فوری طور پر 24روپئے کیلو کے حساب سے دولاکھ میٹرک ٹن پیازخریدا۔

اس سے قبل مہارشٹرا کانگریس سربراہ نانا پتولے نے مرکزی حکومت کی جابن سے پیازپر 40فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے کو ”مخالف کسان“ قراردیاتھا۔