اجیت کو بھی بی جے پی حکومت سے کلین چٹ ، ادھو گروپ کا طنز

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے ان دونوں کو 25 ہزار کروڑ روپے کے مہاراشٹرا اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالہ معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی طرف سے دائر کی گئی بندش کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجیت پوار، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی طرف سے جو بھی لین دین کیا گیا اس میں کوئی غیر قانونی سرگرمی شامل نہیں ہے۔